قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار) قلعہ دیدار سنگھ کے نواحی قصبہ نوکھر لاری اڈا،علی پور روڈ اور نوشہرہ روڈ پر منی پٹرول پمپس کی بھرمار ہے،منی پٹرول پمپس مالکان شہریوں کو مہنگا پٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے کیساتھ ساتھ ملاوٹی اور کم پیمانوں میں بھی فروخت کرکے دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ستم ظریفی یہ ہے کہ یہ مافیا اتنا طاقتور ہوچکا ہے کہ انتظامیہ کاروائی سے گریزاں نظر آرہی ہے۔ایک طرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اتنی بڑھ چکی ہیں کہ قوت خرید سے باہر ہیں دوسری جانب ظلم کی انتہا ہے کہ منی پٹرول پمپوں پر کم پیمانوں پر ملاوٹی پٹرول وڈیزل کی دھڑلے سے فروخت ہونے سے شہری ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔ذرائع کے مطابق تھانہ کوٹ لدھا کا سکیورٹی انچارج اور اے سی نوشہرہ ورکاں کا ڈرائیور منی پٹرول پمپس مالکان سے ماہانہ نذرانہ وصول کرتے ہیں۔جس وجہ سے کاروائی نہیں کرتے۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ سائرہ عمر ،سی پی او گوجرانوالہ سید حماد عابد سے نوٹس لیتے ہوئے منی پٹرول پمپس کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ۔