گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ چیمبر کے صدر محمد شعیب بٹ نے آفاق ایوب کی گمراہ کن پریس ریلیز کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈی جی ٹی اوکے کارپوریٹ کلاس کے بارے میں جاری کردہ فیصلے جس کے ذریعے آفاق ایوب وغیرہ کی پٹیشن خارج کی گئی مکمل قانونی لوازمات پورے کرتا ہے جس کو ماننا تمام ممبران پر لازم ہے کارپوریٹ کلاس کی ممبرشپ کے بارے میں ہائی کورٹ کے فیصلہ پر عمل کرنے پر ڈی جی ٹی او آفس نے چیمبر کے اقدام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر کے عہدیدار کی جانب سے معزز ڈی جی ٹی او آفس کے فیصلے کو رد کرنا اور اس کی آڑ میں چیمبر ملازمین کو ہراساں کرنا نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دینا اور عزت نفس کو مجروح کرنا زیب نہیں دیتا۔ اپنے اختیارات سے تجاوز کرنا اور چیمبر ملازمین کے خلاف کارروائیاں کرنا قابل مذمت ہے۔ ڈی جی ٹی او کا فیصلہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پچھلے چند دنوں سے کون جھوٹ بول رہا ہے اور کون سچ۔ لہذا پریس ریلیز کے ساتھ معزز ڈی جی ٹی او کا فیصلہ بھی بھیجا جا رہا ہے تاکہ میڈیا اور تمام بزنس کمیونٹی حقائق کے متعلق پوری طرح آگاہ ہو سکے۔
ڈی جی ٹی اوکا کارپوریٹ کلاس بارے فیصلہ مانناچیمبر ارکان پر لازم ہے:شعیب بٹ
Jun 03, 2022