گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)معروف کاروباری شخصیت/ رہنما فاونڈر اتحاد گولڈن گروپ چوہدری روحیل ارشد اور عتیق بٹ کی خصوصی کاوشوں سے 9 سال بعد کرنل خالد مبین اظہر اوٹھی اور شیخ خالد گروپ میں صلح ہو گئی۔ دونوں فریقین کے درمیان ریل بازار میں دوکان کے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ عدالت تھانوں کی مختلف قسم کی پنچایتوں کے بعد بھی مسئلہ حل نہ ہو سکا۔ الحمدللہ چوہدری روحیل ارشد اور عتیق بٹ نے دونوں گروپوں میں صلح کروا کر معاملہ حل کروا دیا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات نے چوہدری روحیل ارشد اور عتیق بٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔