قومی یکجہتی کے حوالے سے آئمہ وخطباء کا کردار تابناک ہے: جواد اکرم 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹیڈیز میں 43ویں سہ ماہی آئمہ/خطباء ریفریشر کورس کی اختتامی تقریب میں آئمہ/خطبا کو سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب جواد اکرم نے کہا کہ قومی یکجہتی اورملکی استحکام کے حوالے سے آئمہ وخطباء کا کردار تابناک ہے۔ مساجد اور محراب ومنبر علوم ومعارفِ دینیہ کے امین او ر رواداری ، انسان دوستی اور اخوت و بھائی چارے کے علمبردار ہیں۔ بین المذاہب مکالمہ اور بین المسالک ہم آہنگی کی بنیادوں کو علمی ، دینی اور تحقیقی سطح پر استوار کرنے میں آئمہ وخطباء کا کلیدی کردار ہے۔جس کیلئے وہ ہمہ وقت مصروفِ عمل ہیں۔اس تقریب میں الخیر گروپ کی طرف سے عمرہ کے ٹکٹ بھی دئیے گئے۔ اس موقع پرڈاکٹر طاہررضابخاری ڈائریکٹرجنرل مذہبی امور پنجاب، اسسٹنٹ ڈائریکٹرمذہبی امور مفتی ڈاکٹر عبدالکریم سمیت کورس کے تمام مکاتبِ فکر کے آئمہ وخطباء و دیگر دینی، علمی اور مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن