نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) نامعلوم مسلح افراد نے رات بارہ بجے گرمولہ ورکاں میں بشیر ڈوگر کے گھر طلائی و چاندی کے زیورات قیمتی کپڑے اور مختلف قسم کے موبائل فونزاٹھانے کے بعد رات دو بجے موضع بھنگواں میں اکمل ڈوگر کے گھر داخل ہو کر اہلخانہ کویرغمال بنالیا اور طلائی زیورات اور 80 ہزارروپے چھیننے مصروف تھے کہ بجلی بندہونے پر گھر میں موجود خواتین نے شور مچا کر محلے داروں کو جگا دیاتو ڈاکو فرار ہوگئے اطلاع پا کر ایس ایچ او نوشہرہ ورکاں جاوید چوہدری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔اور فرانزک عملہ نے بھی شواھد اکٹھے کئے۔دریں اثناء کلیاں گاؤں کے قریب تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے تربوز کے تاجر ککڑ گل کے رہائشی رانا ثناء اللہ سے دن دیہاڑے 13 لاکھ 60 ہزار روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے رقم چھن جانے کے بعد شہری بے ہوش ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے شہری کو ہسپتال منتقل کیا ڈکیتی کی اطلاع پا کر ڈی ایس پی عبدالحمید ورک اور ایس ایچ او جاوید چوہدری ہسپتال پہنچ گئے اس ہفتے یہ ڈکیتی کی تیسری واردات ہے۔