سامراجی نظام کیخلاف سب سے مضبوط آواز امام خمینی کی تھی: راجہ ناصر عباس 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے  امام خمینی کی 33ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سامراجی نظام اور عالمی استکباری قوتوں کے خلاف اس صدی کی سب سے مضبوط آواز امام خمینی کی تھی جس نے دنیائے اسلام کے ہر باضمیر و باشعور انسانی کو بیدار کیا اور انقلابی روح پھونکی۔انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے اس عظیم رہنما نے امریکہ کے اسلام دشمن عزائم کو بھانپ لیا تھا۔ وہ مسلم ممالک میں امریکی مداخلت کے سخت مخالف تھے۔ملک کے داخلی معاملات میں اغیار کی مداخلت کی بھرپور مخالفت امام خمینی کا وہ زریں اور اٹل اصول تھا جس پر ان کے مخالفین بھی داد دیے بغیر نہیں رہتے۔

ای پیپر دی نیشن