کامونکی(نمائندہ خصوصی) منڈیالہ پونائچ کے محمدارشد اور محلہ سلامت پورہ کے آصف وغیرہ میں زمین کا تنازعہ چل رہاہے،گذشتہ روز محمد ارشد کا والد نجی ہوٹل سے واپس جارہا تھا کہ اسی بناپر راستہ میں روک کر آصف،عاشق،ظفر اور دو نامعلوم افراد نے ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے اْسے شدید زخمی کردیا۔جبکہ کسوکی روڈ پر قائم دربار کے سامنے کھڑے ہوکر نازیبا گفتگو کرنے سے منع کرنے پرمحلہ رضا آباد کے عمران نے اینٹ مار کر خان ٹاؤن کے محمود احمد کو شدید زخمی کردیا۔