اسلام آباد (خبرنگار)وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان کے بارے میں حکیم سعید کی کئی سال پہلے کہی ہوئی باتیں آج سچ ثابت ہو رہی ہیں اب بلی مکمل طور پر تھیلے سے باہر آ چکی ہے پہلے عمران خان نے ملک کی معیشت کمزور کی اب منصوبہ بندی کے تحت پاکستان کے دفاع کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے عمران خان کے بیانات بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں دھرنے کے نام پر ایک اکائی کے مرکز پر حملے اور کارکنوں کو اسلحہ لانے کی ترغیب مسلح جدوجہد کے مترادف ہے یہی خواہش سب پاکستان دشمن قوتیں بھی رکھتی ہیں جو عمران خان دہرا رہا ہے قوم میں اضطراب بڑھ رہا ہے ریاستی اداروں کو اس باغی کو فورا کچلنا چاہییاسی سازش کو بھانپتے ہوئے غیر مقبول فیصلہ کیاایٹمی پروگرام کی ہر طرح کی قیمت پہلے بھی چکائی آئندہ بھی ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔