اسلام آباد(وقائع نگار)نیشنل رحمت اللعالمین اتھارٹی(این آر اے) نے اسلام آباد کے کالجز کے شعبہ معاشیات کے اساتذہ کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔اسلام آباد کے مختلف کالجوں سے تعلق رکھنے والے پینتیس اساتذہ اس تربیتی ورکشاپ سے مستفید ہوئے۔ افتتاح کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ پروفیسر ڈاکٹر تنویر انجم نے اپنے خطاب میں مختلف اسکالرز اور تربیت پانے واے اساتذہ (شرکائ ) کو خوش آمدید کہا۔ پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد، چیئرمین این آر اے اس موقع پر اسلامی معاشیات کی اہمیت پر ایک فکر انگیز اور انتہائی قابل تقلید لیکچر کے ساتھ پروگرام کا آغاز کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ایم طارق مجید نے اسلامی معاشیات کی ضرورت پر ایک جامع لیکچر دیا۔ ڈاکٹر ایم طاہر منصوری اور ڈاکٹر ایم فہیم خان نے اسلامی معاشی نظام کے تناظر میں پراپرٹی، مارکیٹ اور آجر کی کردار کے حوالے سے بات کی۔ ڈاکٹر عتیق الظفر نے صارفین کے رویے، بچت اور سرمایہ کاری کے موضوعات پر روشنی ڈالی جبکہ ڈاکٹر محمد ایوب نے اسلامی معاشیات میں رقم، بینکنگ اور فنانس کے کردار کی وضاحت کی۔ اس موقع پر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کا کوئی نمائندہ موجود نہ تھا۔ تاہم شرکائ نے این آر اے کے منتظمین کی کوششوں کو سراہا جن کی وجہ سے ورکشاپ کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی۔ شرکائ نے ڈاکٹر تنویر انجم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ورکشاپ کے کامیاب ہونے میں اہم کردار ادا کیا۔ آخر میں اساتذہ میں اسناد اور کتابیں تقسیم کی گئیں۔