اسلام آباد(خبرنگار)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ماضی میں کشمیر کو بھی 3 حصوں میں تقسیم کرنے کا فارمولہ پیش اب پاکستان کو 3 ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی بات کرکہ ذہنی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا ہے قائد مسلم لیگ محمد نوازشریف محمد شہباز شریف اور پی ڈی ایم کی قیادت ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے اور سیاسی و معاشی استحکام کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی 25 جولائی کو آزادکشمیر کیعوام کا مینڈیٹ چرایا گیا حکومتی وزرا عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوے ریاست پاکستان کے خلاف باتیں کررہے ہیں جس کا ثبوت اسمبلی کی تقاریر ہیں تقاریر درست نہیں سپیکر اسمبلی روییپر نظرثانی کریں عمران خان ذہنی طور پر فارغ ہوچکا پاکستان کے ٹکڑے کرنے کی باتیں کرنے والوں کی سیاست ختم ہوچکی یہ حواس باختہ ہوچکا اسے کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ن لیگ متحد و منظم ہے راجہ فاروق حیدر خان ڈوڈیال ایل اے ون کے جماعتی عہدیداران و کارکنان کی جانب سے اپنے اعزاز می دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر سابق وزیر سید شوکت علی شاہ چوہدری جاوید ظفر سابق مرکزی نائب صدر وقار میر سٹی صدرفدا حسین کیانی و دیگر ذمہ داران کی بڑی تعداد موجود تھی ڈوڈیال آمد پر راجہ فاروق حیدر خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوے جاوید ظفر نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان نے ڈوڈیال کو جو ترقیاتی منصوبے اور فنڈز دیے وہ کسی اور نے نہیں دیے دھان گلی تا ڈوڈیال سڑک کی 2016 والی حالت سب کو یاد ہے۔
عمران خان نے کشمیر کو بھی 3 حصوں میں تقسیم کرنے کا فارمولہ پیش کیا،فاروق حیدر
Jun 03, 2022