راولپنڈی اسلام آباد میں سرکاری آٹا وافر مقدار میں دستیاب، فلور ملز ایسوسی ایشن 

Jun 03, 2022


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) راولپنڈی اسلام آباد میں سرکاری آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہے ،کسی قسم کی بے قاعدگی کی تردید کرتے ہیں ،راولپنڈی اسلام آباد فلور ملز ایسوسی ایشن کے سر پرست شیخ طارق صادق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرکاری کوٹہ 26 مئی کو شروع ہوا اور مارکیٹ بھرنے میں چند دن لگ گئے آج پورے شہر میں عام دکانوں کے علاوہ ڈیڈھ سو حصوصی سیل پوائنٹ لگائے گئے ہیں جن پر 490 روپے پر وافر آٹا دستیاب ہے اس سلسلے میں فلور مل ایسوسی ایشن اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ ہم وزیر اعلی پنجاب کی عوام کیلیئے سستا آٹا سکیم کو سراہتے ہیں اور اس سلسلے میں عوام کی بھلائی کیلیئے شروع کی گئی سکیم کو بدنام کرنے کی میڈیا کمپین کی مذمت کرتے ہیںڈائیریکٹر فوڈ پنجاب نے راولپنڈی شہر کا ہنگامی دورہ کیا -دورہ کے دوران کمشنر راولپنڈی ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈپٹی ڈائیریکٹر فوڈ راولپنڈی ، ڈی ایف سی راولپنڈی کے ہمراہ بازاروں اور فلور ملوں کا اچانک معائنہ کیا -راولپنڈی کے بازاروں میں سرکاری آٹا کی وافر موجودگی پر ڈائیر یکٹر فوڈ پنجاب نیاطمینان کا اظہار کیا-دورہ کے دوران عوامْ کی سہولت کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لگائے گئے ایک سو کے قریب آٹا سیل پوئنٹ پر وزن کوالٹی اور مقدار کو چیک کیا گیا جو کہ اطمینان بخش تھے اس موقع پر ڈائیریکٹر فوڈ پنجاب کی طرف سے بازاروں میں سرکاری نرخوں پر آٹا کی وافر موجودگی پر ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا گیا۔

مزیدخبریں