وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا مہمند ڈیم، تربیلا پانچویں توسیعی منصوبہ کا دورہ 


اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سیدخورشید احمد شاہ نے مہمند ڈیم اور تربیلا پانچویں توسیعی منصوبہ کا دورہ کیا اور تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پانی اور سستی پن بجلی کی اشد ضرورت ہے زیر تعمیر منصوبوں کی تکمیل نہایت ضروری ہے خورشید شاہ نے واپڈا حکام کو زیر تعمیر منصوبوں کے اہداف کی تکمیل یقینی بنائی جائے کی بھی ہدایت کی پراجیکٹ حکام نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی کہ تربیلا پانچویں توسیعی منصوبہ سے بجلی کی پیداوار 2024ئ￿  میں شروع ہوگی مہمند ڈیم 2026ئ￿ میں مکمل ہوگا وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی اور سستی بجلی کی اشد ضرورت ہے لہٰذا پانی اور پن بجلی کے شعبوں میں زیرتعمیر منصوبوں کی بروقت تکمیل نہایت ضروری ہیوفاقی وزیر نے ان خیالات کا اظہار مہمند ڈیم اور تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کے دورے کے موقع پر کیا۔چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری بھی اس دوران ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر برائے آبی وسائل نے واپڈا کو ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں اپنی کوشش مزید تیز کرے اور زیرتعمیر منصوبوں کی اہداف کے مطابق تکمیل کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کی تعمیر میں مقررہ معیاد کے حصول کو بھی یقنی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت آبی وسائل زیرتعمیر منصوبوں پر پیش رفت کی مؤثر نگرانی کرے گی اور منصوبوں کی وقت پر تکمیل کیلئے واپڈا کو بھرپور مدد فراہم کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...