اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سیدخورشید احمد شاہ نے مہمند ڈیم اور تربیلا پانچویں توسیعی منصوبہ کا دورہ کیا اور تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پانی اور سستی پن بجلی کی اشد ضرورت ہے زیر تعمیر منصوبوں کی تکمیل نہایت ضروری ہے خورشید شاہ نے واپڈا حکام کو زیر تعمیر منصوبوں کے اہداف کی تکمیل یقینی بنائی جائے کی بھی ہدایت کی پراجیکٹ حکام نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی کہ تربیلا پانچویں توسیعی منصوبہ سے بجلی کی پیداوار 2024ئ میں شروع ہوگی مہمند ڈیم 2026ئ میں مکمل ہوگا وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی اور سستی بجلی کی اشد ضرورت ہے لہٰذا پانی اور پن بجلی کے شعبوں میں زیرتعمیر منصوبوں کی بروقت تکمیل نہایت ضروری ہیوفاقی وزیر نے ان خیالات کا اظہار مہمند ڈیم اور تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کے دورے کے موقع پر کیا۔چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری بھی اس دوران ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر برائے آبی وسائل نے واپڈا کو ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں اپنی کوشش مزید تیز کرے اور زیرتعمیر منصوبوں کی اہداف کے مطابق تکمیل کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کی تعمیر میں مقررہ معیاد کے حصول کو بھی یقنی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت آبی وسائل زیرتعمیر منصوبوں پر پیش رفت کی مؤثر نگرانی کرے گی اور منصوبوں کی وقت پر تکمیل کیلئے واپڈا کو بھرپور مدد فراہم کی جائے گی۔
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا مہمند ڈیم، تربیلا پانچویں توسیعی منصوبہ کا دورہ
Jun 03, 2022