لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور کیپٹن(ر)محمد سہیل چودھری نے پتنگ بازی ایکٹ پرموثر عملدرآمد نہ کروانے اور پتنگ بازی کے خلاف اقدامات نہ اٹھانے پر اظہارِبرہمی کرتے ہوئے 10 ایس ڈی پی اوزسمیت 12 ایس ایچ اوز کو وضاحتی لیٹرز اور شوکاز نوٹسزجاری کر دیئے۔ ایس ڈی پی او مصری شاہ، مغلپورہ،ماڈل ٹاؤن، گلبرگ، ٹاؤن شپ، چوہنگ، نواں کوٹ، سمن آباد، شفیق آباداورایس ڈی پی او گلشن راوی کو وضاحتی لیٹر جاری کئے گے جبکہ ایس ایچ او شفیق آباد، راوی روڈ، ساندہ، شادباغ، مغلپورہ، لیاقت آباد، غالب مارکیٹ،گرین ٹاؤن، چوہنگ، نواں کوٹ، شیراکوٹ اورایس ایچ او ملت پارک کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ کائٹ مینوفیکچرز، فروخت کنندگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائیں۔ جس علاقے میں بھی پتنگ بازی کی شکایت موصول ہوئی وہاں کے ایس ایچ او کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ والدین، اساتذہ اور سول سوسائٹی انسدادِ پتنگ بازی میں اپنا کردار ادا کریں ۔بعد ازاں ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے انسدادِ جرائم سے متعلقہ سرگرمیوں پرناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 10 ایس ڈی پی اوز کو وضاحتی لیٹرز جاری کر دیئے۔ایس ڈی پی اوکاہنہ، چوہنگ، شاہدرہ، ٹاؤن شپ، رائیونڈ، ڈیفنس،باغبانپورہ، سبزہ زار، مغلپورہ اورایس ڈی پی او شمالی چھاؤنی کو وضاحتی لیٹرز جاری کئے گئے۔
10 ایس ڈی پی اوز، 12 ایس ایچ اوز کو وضاحتی لیٹرز ، شوکاز نوٹسزجاری
Jun 03, 2022