کوئٹہ(بیورورپورٹ)کمشنر و پراجیکٹ ڈائریکٹر سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت ویسٹرن بائی پاس این25 اور کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے منصوبوں پر تعمیراتی کام کی پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ ،جی ایم این ایل سی بشارت حسین پی ڈی کیسکو کلیم اللہ کے علاوہ ایکسین واسا،کیسکو،سوئی سدرن،این ٹی اے اور دیگر متعلقہ محکموں اور اداروں کے نمائندے موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ویسٹرن بائی پاس اور کوئٹہ ڈوپلمنٹ پیکج کے تحت منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرتے ہوئے تمام حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائے۔سریاب روڈ، سبزل روڈ اور سرکی روڈ پر یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ آئندہ اجلاس میں پروگریس رپورٹ میں بہتری آئے۔