چمن میں کئی امیدوار دوبارہ  گنتی اور ٹاس پر کامیاب 

چمن (نامہ نگار)بلدیاتی الیکشن میں دوبارہ شماری کیلئے آر او منیر احمد درانی نے  تمام امیدواروں کو طلب کیاجس میں ٹاس پر پشتونخوا میپ کے امیدوار رحمت اللہ اچکزئی جبکہ باپ پارٹی کے امیدوار سیف اللہ وارڈ نمبر 30 پر کامیاب قرار پائے۔ پشتونخوا میپ کے وارڈ نمبر 14 پر احمد شاہ اچکزئی کا نتیجہ برقرار رہا جبکہ اے این پی کے حاجی صلاح الدین کو دوبارہ شماری میں شکست ہوئی دوبارہ ووٹ کیلئے تمام درخواستیں اے ڈی سی جو کے آر او میونسپل کارپوریشن منیر احمد درانی کے پاس جمع کیے گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن