کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان نیوی کے زیر اہتمام اور کومبیکس اسپورٹس کے زیر اہتمام لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے دوسری کومبیکس اسپورٹس کراچی اوپن اسکواش چیمپئین شپ کا جہانگیر خان روشن خان اسکواش کمپلیکس میں آغازہوگیا اس موقع پر جنرل مینیجر کومبیکس اسپورٹس زبیر ماچانے لیفٹیننٹ کمانڈر رحمت اللہ کے ہمراہ چیمپئین شپ کاافتتاح کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زبیر ماچا کاکہنا تھا کہ اس ایونٹ کا مقصد گراس روٹ لیول سے سکواش کے کھیل کو فروغ دینا اور نئے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے تاکہ ہمارا ملک ایک بار عالمی معیار کے کھلاڑی پیدا کر سکے اور ہم بین الاقوامی سطح پر اسکواش کی کھوئی ہوئی شان کو دوبارہ حاصل کر سکیں لیفٹیننٹ کمانڈر رحمت اللہ نے کومبیکس اسپورٹس کی جانب سے ایونٹ کی سرپرستی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس سے یقینی طور پر ٹیلنٹ ہنٹ میں مدد ملے گی اور لڑکوں اور لڑکیوں کو اسکواش میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا کافی موقع ملے گا۔ بعد ازاں ایونٹ میں بوائز انڈر 13میں کھیلے گئے میچز میں حذیفہ شاہد نے فیضان کو، طہور طاہر نے شجاعت رحمت،آیان علی نے عمار خان، سید ساوی نے عثمان الیاس‘ حارث خلیل نے سید یوزا، عبدالحسیب نے عبدالرافع اور عمر احمد عثمانی نے راحیل کو شکست دیدی۔ انڈر 15 میں ایم دانیال نے وجاہت رحمت خان،علی احمد عثمانی نے کاشف خان،حارث شیرازنے عبداللہ عرفان،عبداللہ شاہد نے عمر قمراورزاہد بٹ نے عبدالاحد عمران کیخلاد کامیابی حاصل کی۔ انڈر 19 بوائز میں دلشاد خان نے عمر سرفراز،ایان بن کلیم نے شیبان سمین،محمد زمان نے طلحہ عمران اور سفھان شامین نے عمار علی کو ہرا دیا۔