راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد تنویر اکبر نے قتل کے مقدمے میں ایک بھائی کو عمر قید اور 2لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کی سزاسنا دی جبکہ ایک بھائی کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا، دونوں بھائیوں دانیال عمر اور بلال عمر کے خلاف تھانہ روات پولیس نے 29جون 2018ء کو سعد محمود کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جن پر الزام تھا کہ انہوں نے توپ مانکیالہ کے علاقے ڈھکالہ قبرستان کے قریب مدعی مقدمہ کے بھائی احسان محمود کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، وقوعہ کے وقت دونوں ملزمان بھائی نا بالغ تھے، گزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد دانیال عمر کو عمر قید اور2لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کی سزا سنائی جبکہ بلال عمر کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔
مقدمہ قتل میںایک بھائی کو عمر قید2لاکھ معاوضہ ادا کرنے کی سزا، دوسرا بری
Jun 03, 2022