کنٹرولر امتحانات کا کمیٹی ممبران کے ہمراہ  مختلف امتحانی سنٹروں کا دورہ 

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)کمشنرراولپنڈی وچیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی نورالامین مینگل کی ہدایت پرپروفیسر غلام محمد جھگڑ سینئر ممبر سپیشل کمیٹی، پروفیسر حمید اصغر ممبر سپیشل کمیٹی،پروفیسر لیاقت عباسی ممبر سپیشل کمیٹی اورپروفیسر ناصر محمود اعوان کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے مختلف امتحانی سنٹروں کا دورہ کیا پروفیسر غلام محمد جھگڑنے گورنمنٹ ڈگری کالج کلر سیداں، گورنمنٹ ہائی سکول کلر سیداں، الائیڈ سکول کلر سیداں،ڈویژنل پبلک سکول راولپنڈی، ایف بلاک کالج راولپنڈی کا دورہ کیااور انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اس میں کسی قسم کی کوئی غفلت یا کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی پروفیسر حمید اصغر ممبر سپیشل کمیٹی نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گوجر خان، ایم سی بوائزہائی سکول گوجر خان، فیض الاسلام ہائی سکول مندرہ، گورنمنٹ ہائی سکول بیول کا دورہ کیاامتحانی سنٹروں کے دورے کے دوران انہوں نے سربراہ ادارہ کو ہدا یت کی کہ امتحانی سنٹر میں لوڈ شیڈنگ کے دوران جنریٹر کا انتظام کریں۔
 نیز انہوں نے امتحانی کمرے بھی دوسری جگہ شفٹ کرنے کی ہدایت کی تا کہ مناسب روشنی اور ہوامیسر ہو سکے مزیدبرآں کنٹرولر امتحانات نے کہاکہ امتحان میٹرک سالانہ 2022کے منسوخ شدہ پرچوں کی نئی ڈیٹ شیٹ اورنئی رول نمبر سلپیں جاری کر دی گئی ہیں ریگولر امیدواران کی رول نمبر سلپیں ان کے ادارے کے پورٹل پر اپ لو ڈ کر دی گئیں  وہ اپنے ادارے سے نئی رول نمبر وصول کریں اور پرائیویٹ امیدواران کی رول نمبر سلپیں ان کے دیئے گئے پتہ پر ارسال کر د ی گئیں ہیں اگر کسی پرائیویٹ امیدوار کو رول نمبر سلپ وصول نہ ہو تو وہ بورڈ کی ویب سائٹwww.biserawalpindi.edu.pk پر اپنا موجود ہ رول نمبر،ب فارم یا فارم نمبر انٹر کر کے اپنی رول نمبر سلپ ڈائون لوڈ کر سکتا ہے کسی بھی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر18-051.5450917پر رابطہ کر سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...