راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے اور موجودہ حالات میں افراتفری کے بجاے استحکام کا بول بالا کرنے کے لیے انجمن شہریان راولپنڈی کے زیر اہتمام آج لیاقت باغ تا سینٹورس مال استحکام پاکستان ریلی مال روڈ کینٹ سے تین بجے نکالی جائیگی،تمام سیاسی عناصر سب سے پہلے پاکستان کی بقا سا لمیت معشیت اور آزادی کو اولیت دیں،انجمن شہریان کے چیئرمین زاہد بختاوری نے اپنے بیان میں کہا کہ انجمن شہریان راولپنڈی کے زیر اہتمام آج نکالی جانیوالی لیاقت باغ تا سینٹورس مال استحکام پاکستان ریلی کے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ریلی میں نجمن شہریان کے تمام ونگز جن میں تاجر، علمائومشائخ، لیبر، طلبائ، یوتھ، وکلائاور راولپنڈی کی غیور عوام شرکت کرینگے انہوں نے بتایا کہ تمام شرکائبعد از نماز جمعہ تین بجے انجمن شہریان کے مرکزی آفس واقع مال روڈ پہنچ جائیں جہاں کینٹ کی ریلی زیر قیادت زاہد بختاوری لیاقت باغ کے لئے روانہ ہو گی۔
اور شام چار بجے شہر سے آنیوالی ریلی زیر قیادت صدر شرجیل میرمرکزی ریلی میںشامل ہوکر سینٹورس مال پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی اجلاس سے چیئرمین زاہد بختاوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام مذہبی اور سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھ کر انجمن شہریان کے زیر اہتمام منقعدہ ہر پاکستانی صرف اور صرف پاکستان کی محبت سا لمیت اور بقا کی خاطر استحکام پاکستان ریلی میں تاریخ ساز میں شرکت کرکے پورے پاکستان کو یکجہتی کا پیغام دیں انہوں پاکستان کے ہر شہری کو کہا کہ اس نازک اور مشکل وقت ہم سب کو سیاسی رنجشوں کو بھلا کر پاکستان کے ہلالی پرچم تلے متحد ہونا ہوگا ۔