ملکی صورتحال جتنی خراب آج ہے  پہلے کبھی نہ تھی۔ اسلم فاروقی

Jun 03, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل(ایم کیو ایس سی)پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ ملکی صورت حال جتنی آج خراب ہے اتنی شاید پہلے کبھی نہ تھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایس سی کے اورنگی ٹان آفس میں روحانی شخصیت سید علی نواز شاہ سے ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں رشید فضل، علی امجد، محمد امیر بھی موجود تھے اسلم خان فاروقی نے کہا کہ ملکی استحکام و ترقی کے لئے اصل چیز نظریہ پاکستان کی تکمیل ہے لیکن افسوس ہے کہ حکمران مفادات کی سیاست میں لگے ہوئے ہیں اور ملک و قوم کی پروا نہیں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں عجیب تماشہ ہو رہا ہے حکمران جو عدم اعتماد سے قبل مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کررہے تھے وہ آج مہنگائی کے بم گرا رہے ہیں اور دوسری طرف پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت آج مہنگائی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے اس موقع پر سید علی نواز شاہ نے کہا کہ اللہ تعالی ملک و قوم کے ساتھ کھیلواڑ کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گا قوم ملکی بقا و استحکام کے لئے کثرت دعائیں کرے ملک انتہائی نازک موڑ پر کھڑا ہے۔  
اسلم فاروقی

مزیدخبریں