کراچی (نیوز رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان اور مرکزی جماعت اہلسنّت کے مرکزی رہنما،فدائیان ختم نبوت پاکستان کے مرکزی امیر اور دارالعلوم غوثیہ مین یونیورسٹی روڈ کے بانی ومہتمم شیخ الحدیث مفتی عبدالحلیم صدیقی ہزاروی ؒ کے دوسرے سالانہ عرس مبارک اور دارالعلوم غوثیہ کے سالانہ جلسہء دستارفضیلت وتقسیم اسنادکے موقع پرمہتمم دارالعلوم غوثیہ صاحبزادہ محمدزبیرصدیقی ہزاروی کی دعوت پر جامع مسجد اقصیٰ سندھی ہوٹل لیاقت آباد میں جلسہء عام کا انعقاد کیاگیا جس میں جمعیت علماء پاکستان کے سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمداویس نورانی ،مفتیء اعظم سندھ صاحبزادہ مفتی محمدجان نعیمی،شیخ الحدیث مفتی قاضی محمداحمدنعیمی،مفتی شفیق احمدبرڑوقادری، مفتی سید شجاع الحق ہاشمی، مفتی محمد تاج الدین چشتی نعیمی ، علامہ سیدعظمت علی شاہ ہمدانی، مفتی محمدہادی بخش صدیقی، علامہ غلام یاسین گولڑوی، علامہ اشرف گورمانی،شیخ الحدیث قاری عبدالقیوم محمود، امان اللہ خان نیازی، انجینئر سلیم حسین، علامہ ضیاء الرحمان صابری، مفتی رفیع الرحمان نورانی، حلیم خان غوری، علامہ سہیل ضیائی، علامہ اویس ہزاروی، علامہ عذیر ہزاروی،علامہ اسراراحمدقادری،مفتی غلام مرتضیٰ صابر، علامہ حکیم شاہ صابری، مفتی احمداللہ قادری، علامہ فیاض احمدسعیدی، علامہ خلیل احمدنورانی، مفتی محمدزبیر عامر گیلانی، ملک محمدمبین سعیدی، ملک سعید اختر،محمدمستقیم نورانی،اسلم عباسی، ناصررضوان خان ایڈوکیٹ،محمدعلی قریشی، علامہ اعجازاحمدہزاروی، محمدصابر،محمدعاصم، محمدنواز، علامہ اشتیاق نورانی سمیت علماء مشائخ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتازشخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمداویس نورانی نے کہاکہ مفتی عبدالحلیم صدیقی ہزاروی کی دینی سیاسی اور تدریسی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔انہوں نے اپنی ساری زندگی مشن نورانی کی تکمیل اور قرآن سکھانے میں گزاردی۔مفتی عبدالحلیم صدیقی ہزاروی ؒ قائد ملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمدنورانیؒ کے معتمد اور جاں نثار ساتھی تھے،انہوں نے مولانانورانیؒ کی رفاقت میں ملک میں نظام مصطفیٰ ﷺ کے نفاذ اور تحفظ عقیدہء ختم نبوت کے لئے کاوشیں،کوششیں اور جدوجہد کرتے ہوئے زندگی گزاری۔
شاہ اویس نورانی