بہتر بلدیاتی خدمات کی فراہمی کاعمل جاری رکھیں گے، رحمت اللہ شیخ

Jun 03, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ سڑکوں کے نیٹ ورک کو بہتر کرنے کیلئے دستیاب وسائل میں زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی کوشش کی ہے، سڑکوں کے انفراسٹرکچر کی مکمل بہتری کیلئے وسائل کو بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں.ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگزیکٹیو انجنئیر بی اینڈ آر اقبال احمد ملاح کے ہمراہ مجاہد پاڑہ شانتی نگر یوسی 23 میں سڑکوں کی استرکاری کے کام کے معائنے کے دوران کیا.انہوں نے کہا کہ معیاری ترقیاتی کاموں سے اجتناب برتا جارہا تھا لیکن اب معیاری ترقیاتی کاموں سے ضلع شرقی میں بہتری لائی گئی  ہے، معیاری ترقیاتی کاموں کا دائرہ کار سول، الیکٹریکل اور ہر ترقیاتی کام تک وسیع کیا گیا ہے، پارکوں میں بھی اسی بات کا خیال رکھتے ہوئے ترقیاتی کام سر انجام دئیے جارہے ہیں، ضلع شرقی کی بہتری کیلئے بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے عمل کو جاری رکھا جائے گا انہوں نے موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر راشد فیاض، سب انجنئیر سلیم خان بھی موجود تھے۔
 رحمت اللہ شیخ

مزیدخبریں