سابق وزیراعظم کے بیان دشمنی کے مترادف، آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی ہونی چاہیئے،صوبائی وزیر

Jun 03, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کے بیان دشمنی کے مترادف ہیں جس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔ پچھلے چندہ ماہ میں عمران خان نے اور ان کے ساتھیوں نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی ہونی چاہیئے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سول نافرمانی کی تھی اور اب وہ کہتے ہیں میں سیاست نہیں جہاد کرتا ہوں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان مذہب کو استعمال کررہا ہے، جو کہتے ہیں بلاول کی اردو ٹھیک نہیں عمران خان کا دماغ ٹھیک نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں کچھ تجاویز سامنے آئی ہیں وہ ہم نے عدالت کے سامنے رکھے ہیں جس کا فیصلہ حکومت نے نہیں عدالت نے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم نہیں ہیں تو فوج بھی بری ہے، عدالتیں بھی بری ہیں اور جو عمران خان کو اصل چہرہ دیکھاتے ہیں وہ سب برے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران اس ملک میں فساد اور سول وار چاہتا ہے، یہ اس ملک کے خلاف سازش کر رہا ہے، یہ فوج اور عدلیہ میں ڈویژن کرنا چاہتا ہے۔سعید غنی نے کہا کہ ماضی میں میڈیا نے کسی مصلحت کے تحت عمران خان کو آگے بڑھایا، فوج اور عدالتوں نے ان کی سپورٹ کی لیکن عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد جو کرپشن اس ملک میں ہوئی پاکستان کا نمبر 140  پر آیا اس سے پہلے کبھی اس نمبر پر نہیں آیا۔انہوں نے بتایا کہ گوگے اور گوگیاں اس نے پالے، توشہ خانہ کرپشن میں یہ ملوث ہے اور اسی نے گوگی کو ملک سے بھگایا۔انہوں نے مزید کہا کہ کل رات ایک بار پھر آئین شکن سابق وزیر اعظم عمران نیازی نے ایسی بات کیں جو قابل مزمت ہے، انکے ساتھیوں اور صدر پاکستان نے جو اقدامات کئیے وہ آئین شکن ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی جس پر انکے خلاف کارروائی ہونی چائیے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ واضح موقف رہا ہے کہ عمران خان سیکورٹی تھریٹ بن چکا ہے، انکی سیاست پر غور کیا جائے تو 2014 میں بھی اس نے سول نا فرمانی کی تحریک چلانے کی بات کی تھی، اس نے لوگوں کو ٹیکس اور بجلی کے بل ادا نہ کرنے کا کہا تھا۔اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ آئی جی اسلام آباد کو لٹکائوں گا، حالیہ دنوں میں اس نے کہا کے موجودہ حکومت لانے سے بہتر تھا ایٹم بم مار دیں۔ انہوں نے کہا کہ انکا وزیر اعلی کہتا ہے کے انکی شکلیں اچھی نہیں لگتیں۔ بہتر ہے افغانستان چلے جائیں، ذہنی طور پر مفلوج خبطی آدمی کہتا ہے خدانخواستہ تین ٹکڑے ہو جائیں گے، فوج تباہ ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایسا شخص ہے جسکو اپنی ذات سے پیاری کوئی چیز نہیں ہے۔

مزیدخبریں