پنجاب کے اساتذہ اور ملازمین کا ڈسپیئریٹی ریڈکشن الاؤنس جاری کیا جائے : ایس ای ایس ٹیچرز


میلسی (تحصیل رپورٹر  )وزیراعظم میاں شہباز شریف دیگر صوبوں کی طرح پنجاب بھرکے اساتذہ کیلئے بھی رننگ بیسک تنخواہوں کے مطابق 15فیصد ڈسپیئریٹی ریڈیکشن الاوئنس جاری کرنے کا حکم صادر کرکے علم دوست ہونے کا ثبوت دیں ان خیالات کا اظہارایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع وہاڑی کے صدر لیاقت حسین ہاشمی اور جنرل سیکرٹری عبدالغفارنے میڈیا نمائندگان سے کیا  انہوں نے کہا کہ  بدقسمتی سے پنجاب بھر کے اساتذہ اور ملازمین اس اضافے سے تاحال محروم ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صوبہ بھرکے اساتذہ و دیگر ملازمین کے ڈسپیئریٹی ریڈیکشن الاؤنس جاری کرنے کا حکم دیں۔

ای پیپر دی نیشن