گریڈ 19 کے پلاسٹک سرجن ڈاکٹر محمد انور کی نشتر تعیناتی‘ پاک اٹالین یونٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی اضافی ذمہ داری بھی تفویض  

Jun 03, 2022

ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ  ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے گریڈ 19 کے پلاسٹک سرجری کے ڈاکٹر محمد انور کو  نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں تعینات کردیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وہ اس سے قبل شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے واضح رہے محکمہ صحت ملتان نے انکو پاک اٹالین برن یونٹ ہسپتال ملتان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی اضافی ذمے داریاں بھی سونپ دیں ہیں۔
 

مزیدخبریں