کہروڑ پکا(نیوز رپورٹر،خبر نگار)خاندان کی خواہش پرالیکشن کہروڑ پکا سے ہی لڑو نگا اور میرے سیاسی جانشین سابق امید وار صوبائی اسمبلی کہروڑ پکا نواب رضی اللہ خاں اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق تحصیل صدر نواب عرفان احمد خاںہونگے میرے خاندان نے آپس کے سیاسی تمام اختلافات کو پس پشت رکھ کر ایک پلیٹ فارم پر متحدہوکر نواب خاندان کی کامیابی کی نوید سنا دی ہے ان خیالات کا اظیار پاکستان تحریک انصاف ضلع لودہراں کے رہنماء اور سابق ایم این اے نواب امان اللہ خاں نے اپنی رہائشگاہ کہروڑ پکا میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں کیا اور مذید کہا کہ میری قیادت میں نواب خاندان ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا ھوچکا ھے۔اور میرے خاندان کی خواہش بھی ہے کہ میں الیکشن کہروڑ پکا سے ھی لڑوں لیکن اس کے باوجود بھی پاکستان تحریک انصاف کی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی میں اس فیصلے کا پابند ھونگا، نواب رضی اللہ خاں نے کہا کہ ہمارے پورے نواب خاندان نے نواب امان اللہ کو اپنا سیاسی قائد مان لیا ھے ہم ان کے ہر فیصلے کو تسلیم کریں گے۔
تحریک انصاف تحصیل کہروڑ پکا کے سابق تحصیل صدر نواب عرفان احمد خاں نے کہاکہ نواب امان اللہ خاں جو بھی فیصلہ کریں گیان کی تائید کریں گے اس موقع پر نواب سمع اللہ خاں،نواب عرفان احمد،نواب رضی اللہ خاں،نواب عبیداللہ خاں، نواب عبید الرحمٰن،نواب آصف علی خاں،نواب خضر حیات، نواب شبیر حیات،نواب زبیر حیات،نواب شبیر حیات،نواب معصب الرحمٰن،نواب علی احسان،نواب اعظم خاں،نواب شوکت خاں، نواب فیصل حسن، نواب فیضان، نواب حسام احمد،نواب بیرس علی، نواب ضرغام، نواب حفان احمد، نواب مطیع اللہ،نواب معاذ احمدو دیگر نے شرکت کی۔
خاندان کی خواہش پرالیکشن کہروڑ پکا سے ہی لڑو نگا: نواب امان اللہ
Jun 03, 2022