عمران کی کال سے پہلے ہی حکومت کا بوریا بستر گول ہوجائیگا:عابد کھگہ 

Jun 03, 2022

خانیوال( خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک ملک سے چوروں اور لٹیروں پر مشتمل حکومت کاخاتمہ نہیں ہوتا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  کرنل (ر) عابد محمود کھگہ نے معززین علاقہ اور صحافیوں و کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان جو بھی کال دیں گے عوام نکلیں گے ،حکمران دھمکیوں پر آگئے ہیں مگر ان دھمکیوں سے پی ٹی آئی کے کارکن ڈرنے والے نہیں عمران خان کی کال سے پہلے ہی حکومت کا بوریا بستر گول ہوجائیگا اب پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

مزیدخبریں