ایل پی جی سلنڈرکے  استعمال‘اوورچارجنگ‘ 40 ویگنیں بند  

Jun 03, 2022

خانیوال (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر شاہد فرید کی زیر سرپرستی ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے قانون شکن ٹرانسپورٹرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا-سیکرٹری آر ٹی اے حنا رحمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف شاہراہوں پر ناکہ بندی کے دوران پبلک سروس ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیاں چلانے اور زائد کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی 40 ویگنیں بند کردیں جبکہ 14 کے چالان کرکے 30 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ کردیا-سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا  کہ گاڑیوں کے مالکان ازخود سلنڈرز اتاردیں بصورت دیگر قانون حرکت میں آئے گا-انہوں نے مزید کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی آڑ میں کسی کو خود ساختہ کرائے بڑھانے کی اجازت بھی نہیں

مزیدخبریں