ملتان (نیوز رپورٹر)میپکوکی ٹیموں نے ایک روزمیں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے 39صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ 43 ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر7لاکھ84ہزارروپے جرمانہ عائد۔یکم جون کو ڈی جی خان سرکل میں 8 بجلی چوروں کو180866وپے جرمانہ عائدکیاگیا۔وہاڑی سرکل میں ایک صارف کو19710روپے جرمانہ ،ساہیوال سرکل میں 8 بجلی چوروں کو167155روپے جرمانہ، رحیم یار خان سرکل میں 10صارفین کو162000 روپے جرمانہ، مظفرگڑھ سرکل میں 9صارفین کو 168000 روپے جرمانہ،بہاولنگر سرکل میں ایک بجلی چور کو26540روپے جرمانہ اور خانیوال سرکل میں 2بجلی چوروں کو60000روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ جبکہ میپکو انتظامیہ نے 2ایگزیکٹو انجینئرزکے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ایکسین آپریشن میپکو کبیروالہ ڈویڑن عبدالرؤف سنگھیڑا کو خالی آسامی پر ایکسین ایم اینڈ ٹی میپکو سرکل بہاولپور تعینات کیاہے جبکہ ڈپٹی منیجر ایم اینڈ ایس میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان سکندر حیات کوایکسین آپریشن میپکو کبیروالہ ڈویڑن تعینات کیاگیاہے۔ اسی طرح شعبہ امتحانات نے شعبہ جی ایس او /جی ایس سی کے اسسٹنٹ فورمین سے فورمین کے عہدے پرپروموشن ٹریننگ امتحانات کے نتائج جاری کردئیے ہیں۔شعبہ جی ایس او ساہیوال کے اے ایف ایم محمد علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ شعبہ جی ایس سی کے اے ایف ایم نے دوسری اور جی ایس او ساہیوال کے امتیازاحمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دیگر کامیاب ہونے والوں میں محمد یوسف، ناصر اقبال، انجم ارشاد، مقصوداحمد، سعید اشرف، عبدالاحسن، لیئق صابری،آفاق احمد اور سعید اقبال شامل ہیں۔ ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل چوہدری خالد محمود نے پروموشن بورڈز کی سفارشات پر مختلف کیٹگریز کے 20ملازمین کو ترقیاں دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرایچ آر/ایڈمن میپکو ملتان سرکل زاہد اقبال ملہی کی جانب سے جاری ہونے والے آفس آرڈرکے مطابق لائن مین گریڈIIسے لائن مین گریڈIکے عہدے پر ترقی پانے والوں میں فہیم صفدر، سلیم اختر، امتیازعلی، محمد مصطفی، محمد اعظم، عمران بشیراور انصر عباس شامل ہیں۔ اسسٹنٹ لائن مین سے لائن مین گریڈIIکے عہدے پر ترقی پانے والوں میں سجاداحمد، محمد اکرام آرائیں، اصغر علی، زاہد الحسن، شہباز حسین، شفیق احمد، رانا محمد وقاص، حق نواز، محمد آصف اور رفیق خاور شامل، کلاس فور سے جونیئر کلرک کے عہدے پر محمد منیر، خادم حسین اور فخر حسین کو ترقی دی گئی ہے۔
میپکو ٹیموں کا آپریشن، 39 بجلی چور پکڑ لیے، 7لاکھ سے زائد جرمانہ
Jun 03, 2022