سیکرٹری صحت کا صبح سویرے مختلف دفاترکا دورہ‘30 ملازمین غیر حاضر


ملتان(خصوصی رپورٹر)  سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اقبال نے صبح سویرے دفتری اوقات کا آغاز ہوتے ہی ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے مختلف دفاترکا دورہ کیااور افسران و ملازمین کی حاضری،ریکارڈ اور دیگر امورکو چیک کیا۔انسپکشن کے دوران محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب میں سیکشن افسران تیمورعثمان،صدف اکبر،شہزاد علی خان،دیگر ملازمین میں محمد احسن،کنسلٹنٹ نازش زہرا،اسسٹنٹس فرحان بشیر،محمد شہباز نواز،وسیم اجمل،سبطین،ثاقب منیر،سینئر کمپیوٹرآپریٹرز غلام جعفر،رشید اقبال،سعید احمد،جاوید عباس،سٹینوگرافرز خرم خان و مزمل حسین،کئیر ٹیکر عقیل احمد بھٹہ،کلرکس انوار احمد،امتیاز احمد،محمد بدر،علی حسن اور نائب قاصد محمد ادریس،قاسم اور علی شان جبکہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر و میڈیکل ایجوکیشن جنوبی پنجاب میں سیکشن افسر ریحان لطیف،کیئر ٹیکر شہریار سلیم،اکاونٹنٹ راؤ عدنان،پرسنل اسسٹنٹ ٹو ایڈیشنل سیکرٹری حافظ شہباز،جونیئر کلرک محمد ارسلان عباس اور نائب قاصد علی حسن طارق بھی انسپکشن کے دوران غیر حاضر پائے گئے۔غیر حاضر افسران و ملازمین پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اقبال نے افسران و ملازمین سے فوری وضاحت طلب کرلی۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران و ملازمین کی دفاتر سے غیرحاضری اور تاخیر سے آمد کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی سے وقت پر دفاتر میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔دریں اثنا سیکریٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اقبال نے محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب کے کمیٹی روم میں افسران کے تعارفی اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے  کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کوصحت ِ عامہ کی بروقت اور بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام تر توانائیاں اور وسائل بروئے کار لائے جائیں اور دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سمجھ کر کے کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن