وہاڑی، بورے والا ، لڈن، گڑھا موڑ(کرائم رپورٹر، نامہ نگار، تحصیل رپورٹر، نمائندہ نوائے وقت ) کھاد تنازع، ڈیلرز کی ہڑتال، کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ،تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی بورے والا میں کسان اتحاد کے راہنماوں اجمل اعجاز چٹھہ،جنرل سیکرٹری مہران علی اور محمد رمضان خونی کی جانب سے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کھاد سپلائی کیلئے آنے والے ٹرالر سے زبردستی کھاد اتار کر رکشوں میں لوڈ کرنے کے بعد کھاد ڈیلرز،آڑھتیوں اور کسان اتحاد کے مابین جھگڑا کے نتیجہ میں دونوں پارٹیوں نے ایکدوسرے کے خلاف کاروائی کے لیے تھانہ ماڈل ٹاون میں تحریری درخواستیں جمع کروا دیں اس واقعہ کے خلاف انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے صدر احتشام داود،کھاد ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلمان افضل بھٹی اور پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ندیم مشتاق رامے نے مشترکہ طور پر غلہ منڈی کی تالہ بندی کرکے کاروبار بند کردیا تھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی نے آڑھتیوں اور کھاد ڈیلرز کو اپنے دفتر میں مذاکرات کے دوران مکمل قانونی اور آئینی تحفظ فراہم کرنے اور انکی سیکورٹی کی ذمہ داری کی یقین دہانی کروا کے ہڑتال ختم کروا دی جبکہ کسان اتحاد کے راہنماوں ضلعی صدر میاں اعجاز احمد۔ ضلعی جنرل سیکرٹری محمد آصف چوہدری، اجمل اعجاز چٹھہ،مہران علی،ندیم سجاد اوررمضان خونی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی ڈی ایس پی آفس کے سامنے پہنچی جہاں انہوں نے روڈ بلاک کرکے کھاد ڈیلرز کے خلاف نعرے بازی کی جسکے بعد ریلی پریس کلب کے سامنے کالج روڈ پر پہنچی ریلی میں چوری عمران وڑائچ۔شمشاد جٹ۔رضا فاروق وڑائچ میڈیا کوآرڈینیٹر۔میاں طاہر کمبوہ۔میاں عبدالغنی۔شیخ انوار احمدایڈووکیٹ۔مزمل بھٹی۔سرفراز احمد چھٹہ۔نصیر کھوکھر۔مصطفی سندھو۔رشید چیئرمین۔شفیق وٹو۔ مشتاق چڈھڑ۔محمد اکرم جٹ۔محمد خان وٹو۔شاہد بلوچ اور محمد رمضان خونی کے علاوہ کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جہاں کسان راہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مجاہد حریت کانفرنس کے راہنمائ یاسین ملک کو سنائی جانے والی سزا پر احتجاج کیا اور عالمی ادارہ انصاف کو اس سزا پر نوٹس لیتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ کیا کسان راہنماوں نے کہا کہ بورے والا سمیت ضلع بھرمیں کھاد ڈیلرز مافیا مقررہ نرخوں پر کھاد فروخت کرنے کی بجائے مجبور کسانوں کو بلیک میں کھاد فروخت کی جارہی ہے ہم کسی صورت بھی کھاد ڈیلرز کو اپنی کھاد بلیک میں فروخت کرنے اور من مانیاں نہیں کرنے دیں گے کسانوں کے حقوق کی خاطر ہم کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے اگر کھاد ڈیلرز نے بلیک میں فروخت بند نہ کی تو ہم انکا ہر سطح پر خود محاسبہ کریں گے۔