فائرنگ سے زخمی نوجوان چل بسا، ورثاء کا لاش چوک پر رکھ کر احتجاج


احمد پور سیال(نمائندہ نوائے وقت) احمد پور سیال میں چھ روز قبل فائرنگ کے نتیجہ میں شدید زخمی ہونے والا چک نمبر1/2Rکا رہائشی نوجوان زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثاء نے چوک گڑھ موڑ میں لاش رکھ کر احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی ۔ ورثاء کا کہنا تھا کہ مقتول کا ناحق خون بہایا گیا ہے ۔شدیدزخمی ہونے کے باوجود پولیس نے مبینہ رشوت کے عوض ملزمان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی یہی وجہ ہے کہ ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں ۔اور ہمارا پیارا ہم سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گیا ہے ۔اگر ایس ایچ اوتھانہ گڑھ مہاراجہ کو تبدیل نہ کیا گیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میںنہ لائی گئی تو ہمارا احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔ ڈی  ایس پی احمد پور سیال چوہدری محمد اشرف گجر اور ڈی ایس پی مہر واجد حسین بھروانہ نے احتجاج کا نوٹس لے لیا اور مظاہرین اور پولیس کے مابین مذاکرات طے پاگئے ۔ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ کو تبدیل کردیا گیا اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی بھی کروائی گئی جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال منتقل کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...