ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کی گاڑی میں 15 اہلکار سوار تھے، اچانک دھماکہ ہو گیا، جنوبی کشمیر میں بنک مینجر قتل 

Jun 03, 2022


سری نگر (کے پی آئی) بھارت  کے غیر قانونی قبضے والے کشمیر میں تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔ جنوبی کشمیرمیں ایک گاڑی میں پراسرار دھما کے کے سبب تین فوجی اہلکار زخمی  ہوگئے ۔ضلع شوپیاں میں جمعرات کی صبح ایک گاڑی میں بھارتی فوج کی 15 گھروال   رجمنٹ  کے  اہلکار سوار تھے  میں دھماکہ ہوا۔دھماکہ ایک نجی گاڑی کے اندر ہوا، جسے بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے سیڈو میں کرائے پر لیا تھا۔ فوج کے ایک بیان کے مطابق گاڑی کی بیٹری میں خرابی آنے کی وجہ سے دھماکہ ہو۔ضلع کولگام میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بینک کے منیجر کو گولی مار کر قتل کر یا ہے ۔نامعلوم مسلح افراد نے صبح ضلع کے علاقے Arreh میں کولگام کے علاقائی دیہاتی بینک کے منیجر پر فائرنگ کی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور اسے تشویشناک حالت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کریا گیا۔ ہسپتال میں اس کی موت ہوگئی ۔دوسری جانب جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں مسلسل جاری ٹارگٹ کلنگ پربوکھلاہٹ کی شکار مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر غور کیلئے جمعہ کو نئی دہلی میں اعلی سطح کا ایک اجلاس بلایا ہے ۔ اجلاس کی صدارت بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کریں گے۔ آرمی چیف،  قومی سلامتی  مشیر اور خفیہ اداروں کے حکام کے ساتھ ساتھ  مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اوربھارتی وزارت داخلہ اور جموں و کشمیرکی قابض انتظامیہ کے اعلی عہدیدار بھی شرکت کریں گے ۔

مزیدخبریں