حکومت بے روزگاری ختم کرنے کےلئے م¶ثر اقدامات کرے،خورشید احمد

لاہور (نیوز رپورٹر) خورشید احمد سیکرٹری جنرل آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں ملک کے جاگیرداروں و سرمایہ داروں پر مزید ٹیکس اور بیرون ملک سے تعیش کی اشیاءکی درآمدات پر پابندی عائد کر کے قومی خود کفالت پالیسی اپنائے ۔ صنعت‘ زراعت‘ تجارت کو ترقی دے کر اپنی برآمدات میں اضافہ کر کے درآمدات کا بھاری بوجھ ختم کرے۔ بیرون ملک پاکستانی محنت کش ہر سال 31 ارب ڈالر سے زیادہ رقم اپنی محنت و مزدوری کی کمائی وطن عزیز کو بھجواتے ہیں۔ حکومت ان کے خاندانوں کےلئے خصوصی فائدے مند سکیمیں متعارف کرائے تاکہ وہ اور زیادہ رقوم بھجوائیں۔ ملک میں اڑھائی کروڑ غریب خاندان کے بچے و الدین کی غربت کی وجہ سے ابتدائی تعلیم حاصل نہیں کر سکتے۔ حکومت بچوں اور نوجوانوں کو مفت‘ معیاری اور پیشہ ورانہ تعلیم کی سہولت یقینی بنائے اور سماج میں محنت اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی ہرممکن حوصلہ افزائی کی جائے۔ اور کنٹریکٹ و ڈیلی لیبر کے ملازمین کو ریگولر کرنے کے احکامات جاری کرے۔
محکمہ جنگلی حےات کا آپرےشن،تین شکاری گرفتار،اڑھائی لاکھ جرمانہ
لاہور(اےن اےن آئی) سےکرٹری جنگلات ، جنگلی حےات و ماہی پروری پنجاب کےپٹن (ر) محمد ظفر اقبال کی خصوصی ہداےت پر ڈائرےکٹر جنرل جنگلی حےات و پارکس پنجاب ملک ثناءاللہ خان کی زےر قےادت محکمہ نے سالٹ رےنج مےں پنجاب اڑےال کاغےر قانونی شکار کرنےوالے تےن شکارےوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلےااور انہےں مبلغ دو لاکھ پچاس ہزارروپے جرمانہ کےا ۔ تفصےلات کے مطابق سالٹ رےنج مےں اسسٹنٹ ڈائرےکٹر وائلڈلائف ضلع چکوال مرزا عابد حسےن کی سربراہی مےں اےک کامےاب کارروائی کے دوران اڑےال کے غےرقانونی شکار مےں مشغول تےن افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مال مقدمہ اپنی تحوےل مےں لے لےا اور ملزموں کا وائلڈلائف اےکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کردیا۔ تاہم ملزموں کی جانب سے کےس کمپاﺅنڈ کرنے کی درخواست پر تےنوں سے مجموعی طور پر دو لاکھ پچاس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد مےں جرمانہ وصول کرلےا ۔ 
کراچی پشاور ریلوے مین لائن ون، اپ گریڈیشن پاکستان کےلئے گیم چینجر
اسلام آباد(آئی این پی)کراچی پشاور ریلوے مین لائن ون کی اپ گریڈیشن پاکستان کے لیے گیم چینجر،ٹریک کی لمبائی 1872کلو میٹر،670پھاٹکوں پر انڈر پاسز،لاگت 6ارب ڈالر سے زائد،حد رفتار 165کلومیٹر فی گھنٹہ۔نجی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق کراچی پشاور ریلوے مین لائن ون کی اپ گریڈیشن پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گی، یہ لائن اہم شہروں، سٹیشنوں اور صنعتی مراکز سے گزرتی ہے، ریلوے کے ایک سابق سینئر افسر سید میر بادشاہ نے بتایا کہ پاکستان میں ایک صدی پرانی ریلوے لائن اس وقت پرانی اور متروک ہے۔ تاہم، جب اس ریلوے لائن کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مکمل طور پر دوبارہ بنایا جائے گا، تو یہ پاکستان ریلوے اور پورے ملک کی تقدیر بدل دے گا، میر بادشاہ نے کہاکہ اس ٹریک کی لمبائی کراچی سے پشاور 1,872کلومیڑکے لگ بھگ ہے۔ اس منصوبے میں تقریبا تمام پلوں کی تعمیر نو کی جائے گی۔ ٹریک پر تقریبا 670 لیول کراسنگ ہیں جنہیں انڈر پاسز اور فلائی اوورز میں تبدیل کر دیا جائے گا، جس سے نہ صرف ٹرین کی رفتار میں اضافہ ہو گا، بلکہ اپنی منزل تک پہنچنے کا وقت بھی کم ہو جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن