لاہور(نامہ نگار)پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز پنجاب کے چیئرمین سعید احمد ملک نے پرائیویٹ سکیم کو سپانسر شپ کے تحت دیا جانے والا حج کوٹہ وزارت مذہبی امور کو واپس کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور اوورسیز پاکستانیوں کیلئے رکھا جانے والا یہ کوٹہ گورنمنٹ سکیم کے تحت خود بھی مکمل نہیں کر سکی۔ ملک کی موجود معاشی صورتحال اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے سپانسر شپ نہ آنے کی وجہ سے پرائیویٹ گروپ آرگنائزرز کیلئے بھی یہ کوٹہ استعمال کرنا ممکن نہیں اس لئے گروپ آرگنائزرز نے سپانسر شپ سکیم کا کوٹہ حکومت پاکستان کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔