پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم میںبہت ٹیلنٹ موجود : رولینٹ آلٹمینز

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کنسلٹنٹ رولینٹ آلٹمنز نے کہا ہے کہ پاکستان جونیئر ٹیم میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔ پاکستان جونیئر ٹیم میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔ پورے ٹورنامنٹ میں جونیئر پلیئرز نو بہترین کھیل پیش کیا ،فائنل کے پہلے ہاف میں ٹیم وہ کھیل پیش نہ کرسکی لیکن دوسرے ہاف میں بھرپور کوشش کی گول بھی سکور کیا مزید گول سکور ہوسکتے تھے لیکن سامنے بھارت کی ٹیم بھی تجربہ کار ہے، مجموعی طور پر پاکستان جونیئر ٹیم کی پرفارمنس اچھی رہی۔پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کوچ اولمپیئن ذیشان اشرف نے کہاہے کہ بدقسمتی سے ہم جونیئر ایشیا کپ کے فائنل میں ہار گئے، خوشی ہے جونیئر کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا ۔ بدقسمتی سے ہم جونیئر ایشیاء کپ کے فائنل میں ہار گئے لیکن اس کے ساتھ خوشی بھی ہے بہت کم عرصے کی پریکٹس کے باوجود  جونیئر پلیئرز نے بہت بہترین کھیل پیش کیاجبکہ دوسری جانب بھارت کی جونیئر ٹیم 3 سال سے ایک ساتھ کھیل رہی ہے۔ ہمارے پلیئرز نے بہترین پرفارمنس دی اور ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا،ہماری پوری توجہ جونیئر ورلڈ کپ کی جانب ہے، مینجمنٹ کوچز کھلاڑیوں پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں،انشاء اللہ جونیئر ورلڈ کپ میں کھلاڑی اس سے بھی اچھا کھیل کر پاکستان کا پرچم بلند کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...