آئی ایم ایف کی روش سے تقویت حاصل کی جائے: پروفیشنل ریسرچ فورم

Jun 03, 2023

لاہور(کامرس رپورٹر ) پروفیشنل ریسرچ فورم کے چیئرمین سید حسن علی قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے یہ سنہری موقع ہے کہ آئی ایم ایف کے نظر انداز کرنے کی روش پر پریشان ہونے کی بجائے ا س سے تقویت حاصل کی جائے۔حکومت اس بار قوم سے مزید قربانی کا تقاضہ نہ کرے بلکہ حکومتوں میں بیٹھی شخصیات اور اشرافیہ سامنے آئے ۔ جن لوگوں نے پاکستان کی وجہ سے اربوں ، کھربوں روپے کمائے ہیں وہ مشکل کی اس گھڑی میں ملک کی مد د کریں۔ اب بھی موقع ہے اللے تللے چھوڑ کر خود انحصاری کی طرف پیشرف کی جائے تو کوئی وجہ نہیں پاکستان چند سالوں میں اپنے پائوں پر کھڑا نہ ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط اور پاکستانی عوام ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ٹیکس بارز کے نمائندے اور طلباء تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ سید حسن علی قادری نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں لیکن پھر نئی شرائط سامنے آرہی ہیں۔ آئی ایم ایف پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی ورکنگ درست نہیں نہ ہونے پر مطمئن نہیں اور مزید فنانسنگ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ حکومت آئی ایم ایف کا جاری پروگرام مکمل کرے۔

مزیدخبریں