آئی ڈی اے کی بلڈرز ، ڈویلپرز کیساتھ کانفرنس ،بجٹ تجاویز پر تبادلہ خیال

لاہور(نیوز رپورٹر) اسلام آباد ڈویلپرز ایسوسی ایشن نے دارالحکومت کے بلڈرز اور ڈویلپرز کے ساتھ ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں سی ڈی اے کے ساتھ پالیسی فریم ورک پر کام کرنے کے علاوہ آئندہ بجٹ کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں بنیادی توجہ ضمنی قوانین سے متعلق امور پر تھی۔ آئی ڈی اے کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ یہ ایک کمیونٹی لیڈ آرگنائزیشن ہے جو اسلام آباد کی تعمیر و ترقی میں شامل ڈویلپرز اور سٹیک ہولڈرز پر مشتمل ہے۔ ایسوسی ایشن پائیدار اور موثر ترقیاتی طریقوں کو فروغ دینے کیلئے وقف ہے جو وفاقی دارالحکومت کی ترقی اور خوشحالی میں مددگار ومعاون ہیں۔ اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس سے متعلق 236K نان فائلرز پر عائد اضافی لاگت کی وجہ سے پراپرٹی کے لین دین پر نقصان دہ اثر پڑا ہے۔ فروخت کنندگان کیلئے یہ دگنی ہو کر 4% اور نان فائلر خریداروں کیلئے 7% ہو گئی ہے۔ کیپٹل گین ٹیکس کی مدت بھی 6 سے کم کر کے 4 سال کر دی جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...