لاہور( نیوز رپورٹر)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 61 ہزار 300کیوسک اور اخرج 60 ہزارکیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد36 ہزار 400کیوسک اور اخراج 36ہزار 400کیوسک، خیرآباد پل آمد57ہزار700کیوسک، اخراج 57 ہزار 700کیوسک،جہلممیںمنگلاکے مقام پرآمد 62 ہزار 800کیوسک اور اخراج 35 ہزارکیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد39ہزار 400کیوسک اور اخراج 22 ہزار800 کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 90 ہزار300 کیوسک رہا۔