لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے چلڈرن ہسپتال میں بچی کی ہلاکت پر مشتعل افراد کی جانب سے ڈاکٹرز حضرات پر تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مریض کی ہلاکت پر مشتعل لواحقین کے چند افراد کا ڈاکٹرز پر تشدد قابل مذمت اور مجرمانہ فعل ہے۔ زندگی اور موت اللہ کے اختیار میں ہے۔ ڈاکٹر دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ڈاکٹر یت کے شعبے سے وابستہ تمام افراد ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں اگر اس طرح کسی کی ہلاکت پر ڈاکٹر ز حضرات کو تشدد کا نشانہ بنایا جانے لگا تو اس مسیحائی پیشے سے وابستہ ہونے کیلئے کوئی تیار نہیں ہوگا۔