حکمران ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں:علامہ ہشام الٰہی

لاہور(خصوصی نامہ نگار )جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے مرکز قرآن و سنہ اسلامک سینٹرمیں بڑے اجتماع و مختلف شہروں سے آئے ہوئے کارکنان و ذمہ دران سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاحکمران وقت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سیریس اقدامات کریں۔ 20 سال قبل پرویز مشرف کی حکومت میں عافیہ صدیقی کو ڈالروں کے عوض بیچ دیا۔ قوم کی بیٹی 20 سالوں سے امریکہ کی جیل میں رہائی کی منتظر ہے مگر پاکستان میں کئی حکومتیں آنے کے باوجود قوم کو بیٹی کو ابھی تک رہائی نصیب نہیں ہو ئی۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ہم اْس وقت تک ہر فورم پر آواز حق بلند کرتے رہیں گے جب تک اْن کو رہائی نصیب نہیں ہو جاتی۔ہر دور حکومت میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے اعلانات اوربلندو باں دعوے کئے گئے مگر کارکردگی صفر ہے۔ سینیٹر مشتاق احمد خان کی اس حوالے سے کاوشیں قابل قدر ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو اس حالت میں پہنچانے کیلئے پاکستانی حکمران ان کے مجرم ہیں جبکہ 20 سالہ اغیار میں بے گناہ قید حکمرانوں کو منہ پر کھلا تمانچہ ہے۔جمعیت اہل حدیث پاکستان حکومت وقت سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر ملک و ملت کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کی حیثیت اختیار کرتے ہوئے ان کی رہائی کا بندوبست کرے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...