لاہور(کامرس رپورٹر )فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس انڈسٹری اور لاہور چیمبر کی قائمہ کمیٹی برائے مشینری مینو فیکچررز اینڈ امپورٹرز کے چیئرمین راجہ عمر نواز نے کہا ہے کہ پولیمر سیکٹر اس وقت دنیا کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ پولیمر انڈسٹری انجینئرنگ، میڈیکل، آٹوموٹیو، ایرو سپیس اور کمرشل مقاصد کیلئے استعمال ہونے والا بنیادی خام مال ہے۔ اس وقت مغربی دنیا پولیمر سیکٹر میں جدید اور انقلابی اصلاحات اور ایجادات کرچکی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انسٹیٹیوٹ آف پولیمراینڈ ٹیکسٹائل انجینئرنگ پنجاب یونیورسٹی میں طلبا و طالبات سے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔