لندن(نیٹ نیوز) شہزادہ ہیری اگلے ہفتے برطانوی میڈیا گروپ کے خلاف اپنے مقدمے میں ثبوت پیش کریں گے، وہ گزشتہ 130 برس میں عدالت کے سامنے پیش ہونے والی برطانوی شاہی خاندان کی پہلی شخصیت ہوں گے۔اگلے ہفتے سو شخصیات کی جانب سے میڈیا گروپ کیخلاف داخل مقدمے کی سماعت ہوگی۔اس سے قبل ایڈورڈ (ہفتم) 1870 میں طلاق کے ایک مقدمے میں گواہی دینے کیلئے عدالت کے سامنے پیش ہوئے تھے۔