نئی دلی(نیٹ نیوز) بھارتی ریاست راجستھان میں مردہ قرار دیا گیا شخص 33 برس بعد صحیح سلامت اپنے گھر پہنچ گیا۔ 75 سالہ ہنومان سائنی نئی دلی میں کام کرتا تھا اور وہ 33 سال قبل 1989 میں اچانک لاپتہ ہو گیا تھا، جب کافی عرصے تک ہنومان سائنی گھر واپس نہ لوٹا تو اس کے گھر والوں نے اسے مردہ سمجھتے ہوئے اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی بنوا لیا۔ 30 مئی کو جب ہنومان سائنی اچانک اپنے گھر پہنچا تو سب حیران رہ گئے اور پورے گاؤں والوں نے اس کا پرتپاک استقبال کیا۔ گھر واپس لوٹنے والے شخص کا کہنا ہے اس نے 33 سال ہماچل پردیش کے کنگرا ماتا مندر میں دیوتاؤں کی خدمت کرنے میں گزارے۔