میکسیکو: انسانی اعضاء سے بھرے 45 تھیلے برآمد

لاہور (نیٹ نیوز) میکسیکو کی ریاست جالیسکو کے مضافاتی علاقے سے پولیس نے انسانی اعضاء  کے ٹکڑوں سے بھرے ہوئے 45 پلاسٹک کے تھیلے دریافت کرلیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ انسانی اعضاء  سے محسوس ہوتا ہے کہ یہ کال سینٹر کے گمشدہ 7 ملازمین کی باقیات ہیں۔ مقامی پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دریافت شدہ انسانی اعضاء گمشدہ سات کال سینٹر ملازمین میں سے چند نوجوانوں کے ہو سکتے ہیں کیونکہ اعضاء  کی خصوصیات ان سے مماثلت رکھتی ہیں۔ تاہم فارینزک کے بعد اس حوالے سے کوئی حتمی رائے قائم کی جا سکے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...