مانسہرہ (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے خیبر پی کے مانسہرہ میں کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال پر چھاپہ مارا۔ نیب نے کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال سمیت محکمہ صحت کا ریکارڈ چیک کیا۔ ذرائع کے مطابق نیب 20ء سے 2023ء تک ادویات خریداری اور سالانہ بجٹ کی تحقیقات کر رہا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں ادویات کی خریداری میں بے ضابطگیوں کے شواہد ملے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دور میں ہسپتال کیلئے سامان خریدا گیا تھا۔ سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے دور میں بھرتیوں پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ریفرنس دائر کیا جائے گا۔