کراچی(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنمااور سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ فوادچوہدری اور ان کے ساتھی مائنس ون فارمولے پر کام کر رہے ہیں فوادچوہدری نے جب سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تو کہا عمران کا ساتھ چھوڑ رہا ہوں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز اس سطح پر جانے کیلئے تیار نہیں تھے جہاں تک لے کر چلے گئے پی ٹی آئی کے لیڈر عمران خان کے بیانیے کو سپورٹ نہیں کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی پی ٹی آئی کے لیڈر سمجھتے ہیں عمران خان پیچھے ہٹ جائیں تو پارٹی آگے چلے گی پی ٹی آئی میں دھڑے بندی ہوگئی ہے کچھ پی پی میں چلے گئے ہیں جہانگیرترین گروپ بھی متحرک ہے،کچھ لوگ الگ پارٹی بناناچاہتے ہیں.انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں ایک دھڑا ہے جو کہتا ہے کہ عمران خان کے بغیر بلے کا نشان باقی رہے ہم پی ٹی آئی کے لوگوں کودوبارہ ٹکٹ دینگے تون لیگ کونقصان ہوگا اس سے پہلے بھی پی ٹی آئی کے20لوگوں کوٹکٹ دیا تو 16لوگ ہار گئے تھے پی ٹی آئی سے آنے والے لوگوں کوٹکٹ دینے سے پارٹی ووٹ بینک متاثرہوگا۔