فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اوباش افراد نے دو لڑکیوں اور دو بچوں کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ فیصل ٹاؤن کے رہائشی مبارک علی کی بیٹی (ث) گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم آصف نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 22 گ ب میں اوباش ملزم نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر (الف) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گیا۔ تھانہ صدر سمندری کے علاقہ 174 گ ب میں ملزم نجیب نے علی احمد کے بارہ سالہ بیٹے (ن) اور تھانہ مرید والا کے علاقہ 196 گ ب میں ملزم عدنان نے امجد کے چودہ سالہ بیٹے (ح) علی کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزموں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔