درجن سے زائد ڈاکے‘ گھروں‘ دکانوں کا صفایا‘ مزاحمت پر شہری کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک

لاہور (نامہ نگار) لاہور میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ جبکہ شہری کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق چوروں نے نواب ٹاؤن میں اسلم شہریار سے  13لاکھ‘  طلائی زیورات اور دیگر سامان، ڈیفنس سی  میں عتیق کے گھر سے 6لاکھ ‘ زیورات و دیگر سامان، سمن آباد میں نوید کے گھر سے 5 لاکھ ‘ الیکٹرانکس کا سامان اور لائسنسی پستول چرا لیا۔  ڈاکوؤں نے کاہنہ میں جہانگیر کے گھر سے 11لاکھ ‘ طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، اسلام پورہ میں جمال کی فیملی سے 6لاکھ‘ طلائی زیورات اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن میں یوسف سے 2لاکھ 20ہزار‘ اور موبائل فون، گلشن راوی میں خضر سے ایک لاکھ 80 ہزار اور موبائل فون، اچھرہ میں نعمان سے 65 ہزار‘ موبائل فون، ساندہ میں واجد کی دکان سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون، مسلم ٹائون میں مزمل کی گیس فلنگ دکان سے  1لاکھ روپے، ماڈل ٹاؤن میں شہرام سے 12ہزار روپے اور موبائل فون، باٹا پور میں فیض سے  8 ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں احمد خان سے 5 ہزار اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ کوٹ لکھپت، فیصل ٹاؤن اور گلبرگ میں سے تین گاڑیاں، سندر میں سے رکشہ جبکہ چوہنگ، مزنگ، مغلپورہ، شیراکوٹ، گلشن راوی، گرین ٹاؤن اور اسلام پورہ سے سات موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ غازی آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری نے فائرنگ کرکے ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا ہے جبکہ اس کا ساتھی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ ہلاک ڈاکو  کی شناخت قاسم خان کے نام سے ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...